2026 کے لیے ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام رہا۔

سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی این کارسن کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
جامعہ کراچی میں فیل طلبہ کو خلاف ضابطہ پاس کرنے کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا
نوبیل کمیٹی کے مطابق این کارسن نے اپنے بے باک اور زندگی بھر کے کام کے ذریعے عصری ادب کی نئی اقسام کو تشکیل دیا۔
سوئیڈش اکیڈمی کی سیکرٹری انگرڈ کارلبرگ نے بتایا کہ جب انعام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے این کارسن سے رابطہ کیا گیا تو وہ آئس لینڈ میں ہواؤں کی آواز سن رہی تھیں۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی این کارسن قدیم یونانی اور رومی ادب کی کہانیوں اور خیالات کو شاعری، مضامین اور فکشن میں شامل کرتی ہیں۔
ان کی معروف کتابوں میں ’ایروس دی بٹر سویٹ‘، ’آٹو بائیوگرافی آف ریڈ‘، ’مین ان دی آف آور‘ اور دیگر تصانیف شامل ہیں۔
اس انعام کے ساتھ این کارسن کو ایک کروڑ 20 لاکھ سوئیڈش کرونا بھی دیے جائیں گے۔
گزشتہ سال ہنگری کے مصنف لازلو کرسز ناہور نے ادب کا نوبیل انعام جیتا تھا۔
قبل ازیں رواں ہفتے 5 اکتوبر کو طب، 6 اکتوبر کو فزکس جبکہ 7 اکتوبر کو کیمسٹری کے شعبوں کے نوبیل انعامات کا اعلان کیا گیا تھا۔
امن کے نوبیل انعام کا اعلان 9 اکتوبر جبکہ معیشت کے نوبیل انعام کا اعلان 12 اکتوبر کو کیا جائے گا۔



