امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گرگئی۔
امریکن ریسرچ گروپ کے سروے کے مطابق معیشت کے حوالے سے مثبت رائے رکھنے والے افراد کی شرح صرف 26 فیصد رہ گئی، جبکہ 72 فیصد لوگوں نے کہا کہ امریکی معیشت خراب ہورہی ہے۔
صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
سروے میں 68 فیصد ووٹرز نے ٹرمپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ معیشت کے انتظام پر 71 فیصد نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔
سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گر کر 29 فیصد رہ گئی۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی اور روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ ایران جنگ کے بعد سے اقتصادی مایوسی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے امریکی معیشت کو مضبوط قرار دیا ہے۔