Gas Leakage Web ad 1

ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کر دیے

0

ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کردیے۔

Gas Leakage Web ad 2

جمعے کے روز تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک بڑا جلوس نکالا گیا، جس میں ’’جان فدا‘‘ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے
منتظمین کے مطابق ’’جان فدا‘‘ مہم کا مقصد ایران کی پائیدار سکیورٹی کے قیام میں مدد، عوامی طاقت کا مظاہرہ اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف مزاحمت کو مضبوط بنانا ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بسیج تنظیم کے سربراہ حسین طائب نے ’’جان فدا‘‘ مہم کو دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم، ایران کے جمہوری تشخص اور خطرات کے مقابل عوام کی ثابت قدمی کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں دنیا امریکیوں کو شکست کے ساتھ اس خطے سے نکلتے ہوئے دیکھے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.