اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے، بستیوں میں توسیع، تشدد، الحاق اور جبری نقل مکانی کی اسرائیلی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
جمعرات کو جدہ میں ہونے والے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک اور وفود نے شرکت کی۔
پمز کے دورے پر پتا چلا نرسری میں 15 نہیں 40 سے 50 بچے موجود تھے: ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ
اجلاس میں جامع قرارداد منظور کی گئی، جس میں عالمی برادری اور او آئی سی کے رکن ممالک سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ ایجنڈے اور فلسطینی عوام پر جبر کو روکنے کے لیے قانونی، سیاسی اور سفارتی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔
اجلاس میں موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل ولد الشیخ احمد کو او آئی سی کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔