Gas Leakage Web ad 1

رہبرِ اعلیٰ کے خلاف کبھی بھی کھڑا نہیں ہوں گا، مسعود پزشکیان

0

*مسعود پزشکیان: میں کبھی رہبر اعلیٰ خامنہ ای کے خلاف نہیں کھڑوں گا، ملک کا اتحاد اولین ترجیح*

Gas Leakage Web ad 2

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی رہبر اعلیٰ کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے۔

صدر پزشکیان نے رہبر اعلیٰ سے چند روز قبل ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے اسے "انتہائی اچھی” قرار دیا۔ ان کے مطابق اس ملاقات میں تمام اہم موضوعات اور مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات 7 سے 8 گھنٹے جاری رہی جس دوران انہوں نے اپنی سوچ اور پریشانیاں رہبر انقلاب کے سامنے رکھیں اور انہیں غور سے سنا گیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب صحت کے لحاظ سے بالکل ٹھیک ہیں، "جو شخص 7 سے 8 گھنٹے گفتگو کرے اسے بیمار نہیں کہا جا سکتا”۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ وہ سپریم لیڈر کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ ملک کا اتحاد سب سے اہم ہے۔ ان کے الفاظ میں "اگر اتحاد ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائے گی”۔

ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ درآمدی اشیا طویل راستے سے لانے کے باعث مہنگائی بڑھ گئی ہے اور آمدنی بھی کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تیل فروخت کرتے تھے لیکن اب فروخت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن نے کچھ ریفائنریز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے اور ایسے حالات میں معیشت کا چلتے رہنا بہت ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.