ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ دوطرفہ تعلقات میں اضافے سے باہمی مفادات یقینی ہوں گے اور علاقائی سکیورٹی و استحکام مزید مضبوط ہوگا۔
کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہیں، پاک ایران تعلقات سے علاقائی استحکام مضبوط ہوگا: ایرانی صدر
صدر پزشکیان نے کہا کہ تہران تیار ہے کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور انہیں مزید مضبوط کرنے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر پاکستانی حکام کی محبت اور دلچسپی ایران کے لیے انتہائی قابل قدر ہے۔ ایران تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔ تہران کے ساتھ تعلقات کو جامع انداز میں بڑھانے کے لیے اسلام آباد انتہائی سنجیدہ عزم کے ساتھ اقدامات کر رہا ہے۔
محسن نقوی اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اپنے ہم منصب محسن مومنی سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔