عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں برینٹ خام تیل کے اگست کے سودے 75 سینٹ یا 1.03 فیصد کمی کے بعد 72.40 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔
اسی طرح زیادہ سرگرمی سے ٹریڈ ہونے والا برینٹ خام تیل کا ستمبر کا معاہدہ 40 سینٹ یا 0.54 فیصد کمی کے ساتھ 73.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
معرکۂ حق میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی برتری نمایاں، برطانوی اشاعتی ادارے کی رپورٹ جاری
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 47 سینٹ یا 0.66 فیصد کمی کے بعد 70.32 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹِم واٹرر کے مطابق سرمایہ کار دوحہ مذاکرات کے مثبت نتائج کی توقع کے پیش نظر قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں، اگرچہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کی مکمل بحالی کے واضح آثار تاحال سامنے نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ محتاط انداز میں پُرامید ہے، تاہم سرمایہ کار خطے میں کشیدگی میں حقیقی کمی کے ٹھوس شواہد سامنے آنے تک محتاط حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں۔