اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں 400 سے زائد لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا تھا۔
کوئٹہ میں پارٹی رہنما جنید اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ قومی اور بلوچستان اسمبلیوں میں حقیقی عوامی نمائندگی موجود نہیں ہے اور ابھی بھی وقت ہے کہ عوام کے اصل نمائندوں کو اسمبلیوں میں لایا جائے۔
وینزویلا کے ہلاکت خیز زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار ہونے کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی بھی صورت اپنے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی اور ملک میں سیاسی آزادی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے عوام کی آواز سننا ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختر مینگل اتحادی ہیں اور انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔
اس موقع پر جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر ملک بھر کے عوام کا اعتماد ہے اور بلوچستان میں اقتدار ان لوگوں کے پاس ہونا چاہیے جنہیں عوام کی حمایت حاصل ہو۔