Gas Leakage Web ad 1

سوئٹزر لینڈ میں مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہوگیا، تکنیکی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی: ایران

0

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں وفد کا ابتدائی کام مکمل ہو گیا ہے، جبکہ تکنیکی ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات سے متعلق مشترکہ اعلامیہ قطر اور پاکستان جاری کریں گے۔

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی

ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک نیا میکانزم ترتیب دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ حتمی معاہدے کے آغاز کے لیے مذاکرات کی بنیاد پر بات چیت کی گئی اور دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں وفود کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو چکا ہے تاہم تکنیکی اور عملی پہلوؤں پر کام جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں ایران اور امریکا کے وفود نے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کیے تھے، جن میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس ملاقات کو عالمی امن اور خوشحالی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.