امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپریل میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ کیا گیا وائٹ ہاؤس پریس ڈنر اب 24 جولائی کو دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس عشائیے میں شرکت اور خطاب کی دعوت قبول کر لی ہے۔
آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی شدت پسند کو اپنی طرزِ زندگی یا اپنے شیڈول میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ اس تقریب میں پہلے جیسی سخت گفتگو کریں گے یا نہیں، تاہم اس بارے میں جلد فیصلہ سامنے آئے گا۔
یہ تقریب واشنگٹن میں واقع والڈورف آسٹوریا کے بال روم میں منعقد ہوگی، جہاں سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اپریل میں اسی نوعیت کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد میں ملزم پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔