تائیوان کی وزارتِ دفاع نے فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں سوار دونوں ہوا باز جاں بحق ہو گئے۔
غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی سے قومی خزانے کو 84 کروڑ روپے تک نقصان پہنچائے جانیکا انکشاف
وزارتِ دفاع کے مطابق حادثہ طیارے کے انجن بند ہونے کی مشق کے دوران پیش آیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تین ماہ قبل بھی تائیوان کا ایف 16 جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے ہوا باز کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔