واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور امریکی فوج کو وہاں سے ہٹانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی ناکہ بندی سے امریکی فوج کو ہٹانے کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کی گئی۔
روس کی ایران امریکا تنازع کے دوران پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ووٹنگ اس بات کی علامت ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف غیر مقبول جنگ سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس جنگ کے باعث نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں کو نصف ٹریلین ڈالر کا جھٹکا لگا ہے۔
سینیٹ کی منظوری کے بعد اب اس معاملے پر امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی جو اسی ہفتے متوقع ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایوان میں بھی یہ قرارداد منظور کر لی جائے گی کیونکہ اس سے قبل ایران کے معاملے پر ووٹنگ ٹائی ہوگئی تھی، جس کی وجہ یہ تھی کہ قرارداد کے حامی بعض اراکین طبی وجوہات کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کی بڑی تعداد یہ چاہتی ہے کہ ایران جنگ کے لیے کانگریس سے باضابطہ منظوری لی جائے۔