Gas Leakage Web ad 1

سلہٹ ٹیسٹ : رضوان اور بنگلادیشی وکٹ کیپر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا

0

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

Gas Leakage Web ad 2

میچ کے چوتھے دن سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہوئی جب بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی جانب سے محمد رضوان کو طنز کا نشانہ بنایا گیا۔ دوران بیٹنگ رضوان کو سائیڈ اسکرین کے اردگرد حرکت کی وجہ سے بار بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

72ویں اوور میں بنگلا دیشی اسپنر تیجول اسلام کے اوور کے دوران رضوان سائیڈ اسکرین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رک گئے۔ اس
موقع پر سائیڈ اسکرین درست کروانے کے معاملے پر پہلے لٹن داس اور محمد رضوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی گئی

لٹن داس نے رضوان سے کہا کہ "یہ آپ کیا کر رہے ہو؟” جس پر محمد رضوان نے غصے میں جواب دیا کہ "وہ ہر گیند پر سامنے کھڑا ہے، یہ تمہارا کام نہیں”۔ اس پر بنگلا دیشی وکٹ کیپر کی جانب سے مبینہ طور پر کہا گیا کہ "کھیلو یا آؤٹ ہو جاؤ”۔

اس دوران فیلڈ امپائرز نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ سلجھایا۔ تاہم اگلی گیند پر جب رضوان نے دوبارہ کھیل شروع کیا تو لٹن داس نے کہا کہ "اس نے آرام کر لیا، اب ایکٹنگ شروع ہو جائے گی”۔

بعد ازاں بعض بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی جانب سے رضوان پر طنزیہ جملے بھی کسے گئے جن میں "اوور ایکٹنگ” اور "ہم اس اوور ایکٹنگ کے 50 پیسے کاٹیں گے” جیسے ریمارکس شامل تھے۔

اس اننگز کے دوران محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 14ویں ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کی۔

میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ قومی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.