Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی صحافی کو احمق کہہ دیا

0

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر بال روم پر آنے والی لاگت سے متعلق سوال کرنے والی خاتون صحافی کو احمق قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر ٹرمپ نے چین کے دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بال روم کا حجم دگنا کردیا گیا ہے کیونکہ اس کی ضرورت تھی۔

نوشہرہ میں راستے کے تنازع پر خونریز تصادم، 7 افراد جاں بحق

اس دوران ایک خاتون صحافی نے کہا کہ بجٹ بھی تو دگنا ہوگیا ہے۔

اس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم اسمارٹ نہیں بلکہ احمق ہو، میں نے بال روم کا سائز دگنا کیا ہے اور ہم اسے مقررہ بجٹ کے اندر وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کے معاملے پر انہیں چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور فیلڈ مارشل کا ذکر کیا۔ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.