Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت ہے، تاہم یہ امکان بھی موجود ہے کہ ایسی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر مملکت اور وزیراعظم کی محنت کشوں کے وقار و تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں مؤثر ثابت ہوئی ہیں اور ایران تیل فروخت کرنے کے قابل نہیں رہا، ان کے مطابق ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی پہلے ہی شروع کر دینی چاہیے تھی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور اس کی معیشت مسلسل زوال کا شکار ہے، مزید یہ کہ ایران کی 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ کسی کو واضح طور پر معلوم نہیں کہ وہاں اصل قیادت کس کے پاس ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت ملنی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ سمیت مجموعی طور پر 8 جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا، ان کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران 11 طیارے گرائے گئے، جبکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ان سے کہا کہ انہوں نے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتوں میں فوری کمی آ جائے گی، جبکہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اس راستے پر انحصار نہیں کرتا کیونکہ اس کے پاس وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.