Gas Leakage Web ad 1

ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ، بدعنوانی یا غفلت برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ صفائی نصف ایمان اور ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کو اپنے دل کے سب سے قریب قرار دیتے ہوئے انتظامی افسران کو اپنی آنکھ اور کان قرار دیا اور کہا کہ صفائی کے نظام سے ہی حکومت کی اصل کارکردگی کا اندازہ ہوتا ہے۔ مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منصوبے کے لیے تمام وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی، بدانتظامی یا غفلت کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ وہ اس منصوبے کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے پاک رکھنا چاہتی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

کافی پینے کی عادت سے مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

پروگرام کے دو سال مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی کارکردگی قابل فخر نہیں ہے، اور افسران کو دفاتر سے باہر نکل کر زمینی حقائق کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ افسران کو چاہیے کہ وہ بغیر بتائے اپنے اضلاع کا دورہ کریں تاکہ صفائی کی اصل صورتحال سامنے آ سکے، کیونکہ عالمی سطح پر سراہے جانے والے اس منصوبے کا اصل مقصد گلی محلوں تک صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو افسران اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی برتیں گے انہیں فوری معطل کر دیا جائے گا اور کوئی معافی نہیں ملے گی، جبکہ بہترین کام کرنے والے افسران کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

ورکرز کے حقوق اور نظم و ضبط کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک لاکھ 75 ہزار ورکرز کو اجرت کی بروقت ادائیگی یقینی بنانی چاہیے، تاہم تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج حق سہی مگر فساد پھیلانے یا بدتمیزی کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنے اور ورکرز کے لیے یونیفارم کی پابندی کرانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے خاص طور پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دیہات اور شہروں میں برابر کی ترقی ان کا وژن ہے اور اس کے لیے تمام متعلقہ حکام کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ فیلڈ میں متحرک ہونا پڑے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.