واشنگٹن: سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات کے بعد امریکا ایک ’’انتہائی کمزور پوزیشن‘‘ میں آ چکا ہے اور اس نے اپنی سفارتی برتری کھو دی ہے۔
خون کی کمی اور کینسر کے درمیان تعلق کا انکشاف!
ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کے دوران ہیلری کلنٹن نے مذاکراتی ٹیم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف کی شمولیت پر بھی تنقید کی۔
دی اکنامسٹ کے مطابق، ٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے اور وہ اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔
سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس وقت ایران پر دباؤ ڈالنے والی قوت ہونا چاہیے تھا، مگر اب صورتحال اس کے برعکس ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت ایک انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے اور اس نے اپنی لیوریج اور پہل کھو دی ہے۔