یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم آئینہ دار اقدامات کے لیے تیار ہیں، ہم نے پہلے بھی ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کی تجویز دی تھی اور اسی کے مطابق عمل کریں گے، لوگوں کو خطرات کے بغیر ایسٹر منانے کا حق حاصل ہے۔
پختونخوا میگا سولر منصوبہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی تنازعات کا شکار
دوسری جانب روسی صدر کی جانب سے 11 اپریل کی شام 4 بجے سے 12 اپریل کی رات تک عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت روسی افواج کو تمام محاذوں پر لڑائی روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ حملے کے جواب کے لیے تیار رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ایسٹر کے موقع پر اسی نوعیت کی عارضی جنگ بندی کی گئی تھی، جو تین دن تک جاری رہی تھی۔