اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی دراندازی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور اسرائیلی جارحیت کا تسلسل مذاکرات کو بے معنی بنا دے گا۔ انہوں نے اسے دھوکہ دہی اور ممکنہ معاہدوں کے حوالے سے عدم سنجیدگی کی ایک خطرناک علامت قرار دیا۔
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی تجاویز میں لبنان اور تمام مزاحمتی محور شامل ہیں، اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی جس کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔
محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ بات چیت سے قبل ہی 10 نکاتی تجاویز کے تین اہم نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرونز کی دراندازی کی گئی، ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا، جبکہ لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی۔
باقر قالیباف نے کہا کہ اس تمام صورتحال میں دو طرفہ جنگ بندی یا مذاکرات کو غیر معقول قرار دیا جا سکتا ہے۔