Gas Leakage Web ad 1

ایٹمی پروگرام سے متعلق 10سالہ معاہدے کا وقت پورا ہوچکا، اب عالمی معاہدے کے پابند نہیں: ایران

ایٹمی پروگرام سے متعلق 10سالہ معاہدے کا وقت پورا ہوچکا، اب عالمی معاہدے کے پابند نہیں: ایران

0

تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دنیا کے ساتھ کیا گیا 10 سالہ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق 2015 میں طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی تمام شقوں کی مدت ہفتے کے روز ختم ہو گئی ہے، اور اب ایران اس معاہدے کا پابند نہیں رہا، تاہم وہ سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
قائد اعظم کے پاکستان میں‎ شرپسند عناصر اور انتہاپسندوں کی کوئی گنجائش نہیں، وزیر داخلہ

یاد رہے کہ 2015 میں طے پانے والے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (JCPOA) معاہدے میں ایران، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین شامل تھے۔

اس معاہدے کے تحت ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے بدلے میں بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں ہٹا لی گئی تھیں۔

بعد ازاں، 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ حکومت میں اس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.