Gas Leakage Web ad 1

وائٹ ہاؤس کا چین کی جانب سے امریکی ٹیرف سے بچنے کیلئے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکہ دہی کا الزام

0

وائٹ ہاؤس نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکہ دہی کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین اپنی اشیا بھارت اور اسرائیل سمیت 40 سے زائد ممالک کے راستے امریکا بھیج رہا ہے تاکہ ان پر ٹیرف نہ لگے۔ اس طرح چین سالانہ 300 ارب ڈالر تک بچت کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں پاکستان شامل نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

چین نے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کا پیداوار دوسرے ممالک منتقل کرنا عالمی سپلائی چین کی عام تبدیلی ہے اور اسے ٹیرف سے بچاؤ قرار دینا درست نہیں۔ ان کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ آیا کمپنیوں نے سامان کی جائے پیداوار غلط ظاہر کی یا قوانین کی خلاف ورزی کی۔

واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ یکطرفہ اقدامات کے ذریعے تیسرے ممالک کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف اور تجارتی جنگیں کسی کو فاتح نہیں بناتیں۔ بیجنگ چینی اشیا کو دبانے کے لیے قومی سلامتی کا جواز اور یکطرفہ ٹیرف مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے پر چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.