Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کی 14 اگست کی تقریب کے حوالے سے وضاحت

0

*محسن نقوی: 14 اگست تقریب میں تاخیر صدر-وزیراعظم کی ملاقات کے باعث ہوئی*

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں 14 اگست کی تقریب کے دوران پیش آنے والے واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریب میں جو ہوا وہ مناسب نہیں تھا، تاہم اس میں آئی جی اور چیف کمشنر کا کوئی قصور نہیں۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے بتایا کہ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کی وجہ سے مہمانِ خصوصی اور ان کی آمد میں تاخیر ہوئی۔ عوام شام 5 بجے سے ہی تقریب کے لیے انتظار کر رہے تھے۔

عوام کو مزید انتظار سے بچانے کے لیے تقریباً 6 بجے افسران کو پروگرام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ان کے مطابق مہمانِ خصوصی کے لیے بگھی کا انتظام تھا لیکن ناگزیر حالات کے باعث افسران نے اسے استعمال کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں افسران ان کی اور مہمانِ خصوصی کی غیر موجودگی میں تقریب شروع نہیں کرنا چاہتے تھے، لیکن ہمارے ہی حکم پر تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔

محسن نقوی نے 14 اگست کی تقریب کو حقیقی جشن کی شکل دینے پر اسلام آباد کے شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.