Gas Leakage Web ad 1

عید قرباں پر کلیجی، دل و مغز کھانے سے صحت پر پڑنے والے اثرات؟

0

بہت کم افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں جانوروں کی کلیجی، گردے، دل، زبان اور مغز وغیرہ کھانے کا شوق ہوتا ہے، جبکہ بیشتر افراد انہیں نقصان دہ یا غیر صحت بخش سمجھ کر کھانے سے گریز کرتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

لیکن اس کے برعکس کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو یہ سب اشیاء شوق سے کھاتے ہیں۔

عید قرباں کے موقع پر زیادہ تر افراد، یا کم از کم کلیجی ضرور کھانا پسند کرتے ہیں اور کلیجی کی خصوصی ڈشز بھی تیار کی جاتی ہیں۔

تاہم جو افراد کلیجی وغیرہ کھانے سے کتراتے ہیں، ان میں سے اکثر کو یہ علم نہیں ہوتا کہ گوشت کے یہ حصے مختلف وٹامنز اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔

جانوروں کے گردے، دل، دماغ، اوجھڑی، کلیجی، زبان اور لبلبے کے گوشت کو بعض اوقات سپرفوڈ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں آئرن، وٹامن بی، فاسفورس، کاپر، میگنیشیم، وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے اور دیگر غذائی اجزا کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔

اکثر ماہرین صحت بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جانوروں کے اعضا کا گوشت بعض صورتوں میں ان کے دیگر حصوں جیسے ٹانگوں، پٹھوں، کمر اور پیٹ کے گوشت کے مقابلے میں زیادہ غذائیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چونکہ جانوروں کے گردوں، دل، دماغ، اوجھڑی، کلیجی، زبان اور لبلبے میں وٹامنز، آئرن، میگنیشیم، سیلینیم، زنک اور دیگر غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں، اس لیے یہ انسانی صحت اور جسمانی مضبوطی کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔

کلیجی، دل، جگر اور مغز کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

جگر یا کلیجی غذائیت کے اعتبار سے سب سے زیادہ بھرپور حصہ سمجھا جاتا ہے جس میں وٹامن اے کی طاقتور مقدار پائی جاتی ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور جسمانی سوزش اور جوڑوں کے امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کلیجی میں فولک ایسڈ، آئرن، کرومیم، کاپر اور زنک بھی موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لیے مفید اور خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جس سے انیمیا کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

گردے پروٹین اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسم کو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ فراہم کرتے ہیں، جبکہ ان میں موجود سوزش کم کرنے والی خصوصیات دل کی صحت کے لیے فائدہ مند سمجھی جاتی ہیں۔

مغز میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو اعصابی نظام کے لیے فائدہ مند ہیں، جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس دماغ اور اعصابی نظام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

دل فولیٹ، آئرن، زنک اور سیلینیم سے بھرپور ہوتا ہے، جبکہ اس میں وٹامن بی 2، بی 6 اور بی 12 بھی موجود ہوتے ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بنانے، بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے، کولیسٹرول کو کم کرنے اور خون کی شریانوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

زبان کیلوریز اور فیٹی ایسڈز کے ساتھ زنک، آئرن، کولین اور وٹامن بی 12 سے بھرپور ہوتی ہے اور اسے بعض اوقات حاملہ خواتین کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

تاہم ان حصوں میں کولیسٹرول اور چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ اسی لیے انہیں اعتدال کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور عام طور پر ہفتے یا مہینے میں ایک بار کافی سمجھا جاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.