پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد قومی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو بڑی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے، قومی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
جرمانے کے باعث پاکستان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی پوائنٹس بھی کھو دیے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس کاٹ لیے گئے ہیں، جس کے بعد ڈبلیو ٹی سی میں پاکستان کے صرف 5 پوائنٹس رہ گئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت کے دوران 11 اوورز کم کرائے، جس پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد سزا سے متعلق کارروائی مکمل کرلی گئی۔