Gas Leakage Web ad 1

کوئٹہ: ریاست مخالف بیانیہ چلانے کے الزام پر 100 سرکاری ملازمین برطرف

0

ریاست مخالف بیانیے کے الزام پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

معاون محکمہ داخلہ بابر یوسف زئی کے مطابق ریاست مخالف بیانیے کے الزام پر 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔
قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
بابر یوسف زئی کے مطابق برطرف کیے جانے والے ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں، جبکہ محکمہ صحت کے 3 ملازمین سمیت 5 دیگر ملازمین کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔

بابر یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ برطرف ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، ریاست کے خلاف بیانیے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.