Gas Leakage Web ad 1

امریکا ایران جنگ، ایک دوسرے پر مسلسل پانچویں رات حملے، 7 ایرانی فوجی شہید

0

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے مسلسل پانچویں رات ایران میں حملوں کی نئی کارروائی مکمل کی، جس میں مختلف فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی حکام کے مطابق حملوں میں ایرانی کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون تنصیبات سمیت بندر عباس اور دیگر علاقوں میں موجود اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ گریٹر تنب جزیرے پر ساحلی دفاعی نظام اور کروز میزائل سائٹس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق امریکی حملوں میں 7 اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ایران نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے سیستان بلوچستان کے علاقے بامپور میں ایک فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا، جہاں ایک بیرک پر متعدد میزائل داغے گئے۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں موجود علی السالم ایئر بیس پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا۔ ایرانی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران امریکی دفاعی نظام، ابتدائی وارننگ ریڈار اور امریکی فوجیوں کی موجودگی والے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے کویت کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، اور کویتی عوام سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایران نے اردن کے ازرق ایئر بیس پر موجود امریکی تنصیبات کو بھی ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق حملے میں امریکی مواصلاتی نظام، ریڈار تنصیب اور ایندھن کے ذخائر کو ہدف بنایا گیا، جو ایران کے خلاف حالیہ کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا۔

تاہم دونوں جانب سے کیے گئے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.