خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کا ایک اور بزدلانہ حملہ،7 افراد شہید،متعدد زخمی
خیبرپختونخوا میں امن دشمن عناصر کی جانب سے ایک اور حملے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، جن کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد کراچی سے گرفتار
ذرائع کے مطابق تحصیل ڈومیل کے علاقے پینگ موسیٰ خیل میں ایک مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈومیل اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔