Gas Leakage Web ad 1

رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد کراچی سے گرفتار

0

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سوات کا رہائشی ہے اور وہ 2007ء کے دوران فتنہ الخوارج کے فضل اللّٰہ گروپ میں شامل ہوا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد نے شکردرہ اور شکر ڈیری میں سکولوں اور پولیس چوکی کو آئی ای ڈی سے تباہ کیا جبکہ وہ تھانہ مٹہ پر حملے، سرکاری اسلحہ لوٹنے اور تھانے کو آگ لگانے میں بھی ملوث رہا ہے۔

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیادوں پر 15.28 فیصد اضافہ

رینجرز کے ترجمان کے مطابق 2008ء میں آپریشن کے دوران دہشت گرد مینگورہ میں روپوش رہا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہو گیا۔ 2022ء میں وہ واپس آکر دوبارہ دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کرنے میں ملوث پایا گیا، جس دوران اس کے حملے میں تین شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سوات میں کارروائی کے بعد دہشت گرد روپوشی کے لیے کراچی منتقل ہوا اور وہاں وہ مزید کارروائیوں کے لیے نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد جاوید علی خان عرف سواتی سی ٹی ڈی سوات کو مطلوب تھا، اور گرفتار دہشت گرد کو سی ٹی ڈی سوات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.