اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے درمیان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اہم ملاقات ہوئی، جس میں پارلیمانی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف خود قائد حزب اختلاف کی نشست پر گئے اور ان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کے لیے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا۔
پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق
وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو اس معاملے پر باضابطہ مشاورت کے لیے ملاقات کی براہِ راست دعوت بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سے قبل قائد حزب اختلاف کو اسپیکر چیمبر میں ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد اور آئینی معاملات پر بات چیت کے لیے جگہ اہمیت نہیں رکھتی، اس لیے محمود خان اچکزئی کو اسپیکر چیمبر آکر مذاکرات کرنے چاہییں۔
دوسری جانب محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی رہنما کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے تیار ہیں۔



