Gas Leakage Web ad 1

روبوٹ کی وجہ سے مسافر طیارہ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار

0

کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ سے سان ڈیاگو جانے والی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو ایک غیر معمولی مسافر یعنی روبوٹ کی وجہ سے ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایلی بین ابراہام، جو ایلیٹ ایونٹ روبوٹکس سے تعلق رکھتے ہیں، نے تصدیق کی کہ وہ اپنے چار فٹ لمبے اور 31.75 کلوگرام وزنی روبوٹ “بیبوپ” کے ساتھ جمعرات کے روز اوکلینڈ سان فرانسسکو بے ایئرپورٹ سے سان ڈیاگو جانے والی پرواز میں سوار ہوئے۔

معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل، پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد

ایئرلائن کی ترجمان لن لنزفورڈ کے مطابق بین ابراہام نے بیبوپ کے لیے باقاعدہ ٹکٹ خریدا تھا، تاہم ابتدائی تاخیر اس وقت ہوئی جب روبوٹ کو گزرگاہ (آئیل) والی نشست پر بٹھانے کی کوشش کی گئی، جو بڑی ہینڈ کیری اشیا کے قواعد کے خلاف تھا۔

بعد ازاں بیبوپ کو کھڑکی والی نشست پر منتقل کر دیا گیا، لیکن عملے نے ایک اور مسئلہ اٹھایا۔

بین ابراہام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ عملے نے آکر بیٹری کے بارے میں سوالات کیے، یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس میں کس قسم کی بیٹری موجود ہے اور مزید تفصیلات طلب کیں۔

بعد میں معلوم ہوا کہ بیبوپ کی لیتھئم بیٹری ایئرلائن کی پالیسی کے مطابق مقررہ حد سے بڑی تھی، جس کے بعد بیٹری نکال کر ضبط کر لی گئی۔ اس کے بعد پرواز کو اجازت دی گئی۔

بیٹری نکالنے کے بعد بین ابراہام اور غیر فعال روبوٹ نے سان ڈیاگو کا سفر جاری رکھا، جبکہ طیارہ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ اور دو منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.