Gas Leakage Web ad 1

گندم کی امدادی قیمت کم ، آٹا کتنا سستا ہوگا؟

0

 سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کم کر دی ساتھ ہی جلد آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کی نوید بھی سنا دی۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی امداد قیمت میں کمی کر دی ہے اور پانچ ہزار سے گھٹا کر ساڑھے 4 ہزار روپے فی من نئی قیمت مقرر کی ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من کرنے کی منظوری دی ہے جب کہ گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹے کی قیمت بھی 17 روپے فی کلو تک کم ہو گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں پہلے ہی مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.