امریکا نے ایران پر حملہ کیسے کیا؟، برطانوی اخبار تفصیلات سامنے لے آیا

0

امریکا نے ایران پر حملہ کیسے کیا؟، برطانوی اخبار تفصیلات سامنے لے آیا
واشنگٹن نے شام 7 بجے ایران پر حملے کا فیصلہ کیا، برطانوی اخبار

(نیوز ڈیسک)برطانوی اخبار نے امریکا کے ایران پر حملے سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران پر حملے کا فیصلہ واشنگٹن میں شام 7 بجے کیا، بی 2 بمبار طیاروں نے میزوری ایئر بیس سے اڑان بھری۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا فیصلہ واشنگٹن کے وقت کے مطابق شام 7 بجے کیا، بی ٹو طیاروں نے امریکا کے میزوری وائٹمین ایئر بیس سے اڑان بھری، مدد کیلئے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی آبدوز پوزیشن لئے ہوئے تھی۔۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں متعدد جنگی بحری جہازوں کو فلیٹ بھی مدد کیلئے موجود تھا، بمبار طیاروں نے راستے میں کئی بار ری فیولنگ کی، حملہ سچویشن روم میں کیا گیا، میٹنگ میں ڈائریکٹر انٹیلی جنس تلسی گبارڈ کو نہیں بلایا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر بی 2 بمبار طیاروں کے ذریعے حملہ کیا تھا، جس کے بعد دعویٰ کیا گیا کہ فردو ایٹمی پلانٹ مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.