راولاکوٹ میں جیک کا احتجاج اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک ساتھ ختم کیا جائے , سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان
سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی پونچھ اور راولاکوٹ کی صورتحال پر مشاورتی کانفرنس میں اہم تجاویز
انہوں نے کہا کہ اسلحہ بردار نوجوانوں کو معمول کی زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے ٹی ڈی آر کا طریقہ کار اپنایا جائے، جس کے تحت انہیں مرحلہ وار معاشرے میں واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔
سردار مسعود خان نے مطالبات پر پیش رفت واضح کرنے کے لیے وائٹ پیپر جاری کرنے کی تجویز بھی دی، جس میں بتایا جائے کہ 38 مطالبات میں سے کتنے مکمل، کتنے جزوی طور پر پورے ہوئے اور کتنے تاحال زیر التوا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نمائندگی بیرون ملک بھیجے تاکہ مختلف حکومتوں اور تارکین وطن میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ پاکستان کی سیاسی قوتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے، کیونکہ وہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش رکھتی ہیں۔
انہوں نے ایکشن کمیٹی کے لیے ایسا قابلِ قبول راستہ نکالنے پر زور دیا جس سے اسے فیس سیونگ مل سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے شہداء کے لواحقین کے لیے معاوضے کا طریقہ کار وضع کیا جائے جو سکیورٹی فورسز پر براہِ راست حملوں میں ملوث نہیں تھے۔



