Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

0

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہیں۔ وہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور کے صاحبزادے ہیں اور ان کا تعلق کشمیر کے ایک تاریخی سیاسی خاندان سے ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جائیدادکی ملکیت مالک کی وفات کےفوراً بعد ورثاءکو منتقل ہوجاتی ہے، سپریم کورٹ

فیصل راٹھور نے 2006 میں سیاست میں قدم رکھا اور 2011 میں پہلی بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ چوہدری عبدالمجید کی کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں اور 2021 میں دوبارہ اسمبلی کے رکن بنے۔ فیصل راٹھور کو نرم مزاج، بات چیت کرنے کی صلاحیت اور بے داغ شہرت کی وجہ سے سیاسی و عسکری حلقوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔

انہیں پیپلز پارٹی قیادت کا قابل اعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ کشیدہ ماحول میں وہ ریاست کے معاملات کو بہتر سمت میں لے جا سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.