Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل اراکین، ملازمین کو تنخواہیں جاری

0

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد معطل کیے جانے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور اسمبلی ملازمین کو تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل ارکان اور ملازمین کی تنخواہیں ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبائی اسمبلی معطل کر دی گئی تھی، جبکہ 11 اکتوبر سے صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ بھی بند ہے اور ارکان اسمبلی معطل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 11 اکتوبر 2026 کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق سمری پر دستخط کیے تھے۔

صدارتی اعلان میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ صوبے میں عوام کی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ سرکاری تنصیبات، بنیادی ڈھانچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گردوں کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اعلان میں مزید کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت دہشت گردی اور لاقانونیت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

صدارتی اعلان کے مطابق موجودہ حالات میں صوبائی حکومت کو آئین کے مطابق چلانا ممکن نہیں، اس لیے وفاقی حکومت گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی حکومت کے تمام یا بعض امور اپنے اختیار میں لینے کی ہدایت کر سکتی ہے، جبکہ گورنر وفاقی حکومت کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں گے۔

صدر مملکت نے خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین پاکستان کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت سمری پر دستخط کیے تھے۔ بعد ازاں حکومت نے آرٹیکل 232 کے تحت صدر مملکت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.