ملک میں سونا فی تولہ 700 روپے سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونا بھی 600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 884 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔



