Gas Leakage Web ad 1

شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

0

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
ترکیہ سے ڈی پورٹ 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان نے 14 نومبر کو ضلع نوشکی کے قریب جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.