پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے خصوصی نغمے کے ذریعے پاکستان پولیس کے افسران اور بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار
نغمے کے پُراثر بول ’ہم شہدا ہیں، ہم غازی ہیں، اللہ اکبر‘ ملک کے دفاع اور امن و امان کے قیام کے لیے پاکستان پولیس کے عزم، جذبے اور قربانیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان پولیس کے افسران اور جوان دن رات اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس خصوصی نغمے کے ذریعے پوری قوم کی جانب سے پاکستان پولیس کی گراں قدر خدمات پر اظہارِ تشکر کیا گیا ہے۔ پاکستان پولیس کے غازیوں اور شہدا کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ملکی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔



