Gas Leakage Web ad 1

میر رضا کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی نوکری سے برخاست

0

کراچی: میر رضا کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر تھانہ کامران قریشی کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کے مطابق میر رضا سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کامران قریشی پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔ سابق ایس ایچ او پر میر رضا کی لاش ملنے کے مقام کو محفوظ نہ بنانے کا الزام تھا۔
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
یاد رہے کہ نوجوان کاروباری شخصیت میر رضا علی کی لاش 29 جولائی کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے ملی تھی۔

ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی قرار دیے جانے کے بعد سامنے آنے والے شکوک و شبہات پر سندھ حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا تھا۔

اکتوبر 2026 میں سامنے آنے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں میر رضا کی موت کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں ابتدائی پولیس تفتیش کے دوران پیشہ ورانہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.