Gas Leakage Web ad 1

صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

0

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، تاہم ملاقات کے دوران ان کا رویہ کیسا رہا، اس کا اندازہ آنے والے دنوں میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی، جو آئندہ ملاقات میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کال دے رکھی تھی، جس پر انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی اور ہر طرح کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ ان کے مطابق ملاقاتوں پر پابندی اس لیے عائد کی گئی تھی کیونکہ پی ٹی آئی ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کس نے کروانا ہے؟ یہ کام پارلیمنٹ نے کرنا ہے، تاہم یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں آیا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو بھی جاتا ہے تو حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو اس پر پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائے گی اور بحث بھی ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.