Gas Leakage Web ad 1

کیارا اڈوانی کا شوہر سدھارتھ ملہوترا کا فون چیک کرنے کا دلچسپ اعتراف

بالی ووڈ اداکارہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ وہ کبھی کبھار اپنے شوہر کا موبائل فون چیک کرتی ہیں، سدھارتھ ملہوترا نے بھی دلچسپ انداز میں ردعمل دے دیا۔

0

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی نے اپنے شوہر اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کے موبائل فون سے متعلق ایک دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی، ایک دوسرے کے موبائل فون چیک کرنے اور دیگر دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے دونوں فنکاروں سے سوال کیا کہ کیا وہ کبھی ایک دوسرے کا موبائل فون چیک کرتے ہیں؟

اس سوال پر سدھارتھ ملہوترا نے فوری طور پر کوئی واضح جواب نہیں دیا، تاہم کیارا اڈوانی نے بے تکلفی سے اعتراف کیا کہ وہ اپنے شوہر کا فون چیک کرتی ہیں۔

میزبان کی جانب سے مزید پوچھا گیا کہ وہ سدھارتھ کے موبائل فون میں عموماً کیا دیکھتی ہیں تو اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کبھی کبھار مختلف چیٹس پڑھنے میں دلچسپی ہوتی ہے، اور وہ ایسا محض تجسس کے باعث کرتی ہیں۔

کیارا اڈوانی کے اس اعتراف پر سدھارتھ ملہوترا بھی خاموش نہ رہ سکے اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں بھی کیارا کا موبائل فون چیک کرنا پڑے گا۔

پروگرام میں دونوں اداکاروں کی دلچسپ گفتگو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ ان کے درمیان ہونے والی یہ بے تکلف نوک جھونک بھی موضوعِ بحث بن گئی۔

بالی ووڈ کی یہ جوڑی اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی اکثر خبروں میں رہتی ہے

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.