رائٹرز اور اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق 45 فیصد ریپبلکن ووٹرز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو صدارتی انتخابات کے لیے بہترین امیدوار قرار دیا ہے، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس کو 43 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہوئی۔
منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
ڈیموکریٹک پارٹی میں سینیٹر جون اوسوف اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ پیٹ بٹی جیج کو 29، 29 فیصد ووٹرز نے بہترین صدارتی امیدوار قرار دیا۔

سروے میں مجموعی طور پر 1705 امریکی شہریوں کی رائے شامل کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ووٹرز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے منقسم ہیں، جبکہ ڈیموکریٹس میں بھی آئندہ صدارتی انتخابات کی حکمت عملی پر اختلاف پایا جاتا ہے۔
تاہم 2028 کے صدارتی انتخابات میں ابھی کافی وقت باقی ہے اور کسی بھی امیدوار نے تاحال باضابطہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز نہیں کیا۔



