اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا آغاز آج اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہو رہا ہے، جس کے باعث قدرتی حسن سے مالا مال پاکستان کا دارالحکومت عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ 13 ماہ کے دوران ایک ارب 30 کروڑ ڈالرزکی کمی
دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شمار ہونے والا اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کی جانب سے عالمی سرمایہ کاروں، معدنیات کے ماہرین اور بین الاقوامی شراکت داروں کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

فورم کے دوران عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ معدنی وسائل کی تلاش، کان کنی، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داری کے امکانات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے انعقاد کا بنیادی مقصد ملک کے معدنی وسائل کو معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور نئے کاروباری مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔



