Gas Leakage Web ad 1

ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی

0

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نئے حملے کی صورت میں ایران کا ردعمل صرف قریبی امریکی فوجی تنصیبات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دور دراز علاقوں میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن رضائی نے لبنان کے ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں دور دراز علاقوں میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی ایران کے ممکنہ اہداف میں شامل ہوں گے۔
سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یورپی ممالک میں قائم امریکی فوجی تنصیبات ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کی گئیں تو انہیں بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے ان ممالک کو بھی خبردار کیا جہاں امریکی فوجی دستے تعینات ہیں کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں امریکا کو سہولت فراہم کرنے سے گریز کریں۔

محسن رضائی نے واضح کیا کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اپنا افزودہ جوہری مواد کسی صورت ملک سے باہر منتقل نہیں کرے گا۔

محسن رضائی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست فوجی کشیدگی دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.