Gas Leakage Web ad 1

معروف ٹک ٹاکر کی مہندی کے دوران بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

0

سیالکوٹ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

واقعہ ایک انعامی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں گیٹ مقررہ وقت سے پہلے کھول دیے گئے، جس کے باعث شرکا میں افراتفری پھیل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 30 سالہ عقیل اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو سمیت 9 افراد نامزد جبکہ 40 سے 45 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مبینہ طور پر واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.