Gas Leakage Web ad 1

ضلع کیچ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کا1 دہشتگرد جہنم واصل

0

سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے میناز، بولیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ میناز کے علاقے میں دہشت گردوں نے دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کرنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔

اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.