Gas Leakage Web ad 1

افسوسناک خبر ، مسافر بس کھائی میں جا گری، بڑا جانی نقصان

0

*پنڈی بھٹیاں: مسافر بس کھائی میں جا گری، 5 جاں بحق، 40 زخمی*

Gas Leakage Web ad 2

پنڈی بھٹیاں میں کوٹ نکہ روڈ پر لاہور سے چنیوٹ جانے والی مسافر بس سیم کھائی میں جا گری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 40 کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 65 کے قریب مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا ہے، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.