Gas Leakage Web ad 1

پاک سری لنکا میچ میں شاندار کیچ، بال بوائے کی زندگی بدل گئی

0

پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران باؤنڈری کے باہر ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑنے والے بال بوائے عدنان کی قسمت بدل گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے 4 لاکھ روپے نقد انعام دیا اور پی سی بی کرکٹ اکیڈمی میں مفت داخلہ بھی فراہم کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عدنان لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں مزدوری کرتا ہے اور کرکٹ کے شوق کے لیے مقامی کلب میں پریکٹس بھی کرتا ہے۔ والد کے سائے سے محروم عدنان مالی مشکلات کے باعث اپنی صلاحیتوں کو بڑے پلیٹ فارم پر پیش نہیں کر پا رہا تھا۔

میچ کے دوران سری لنکن بلے باز کے چھکے پر عدنان نے باؤنڈری کے باہر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر شائقین اور کمنٹیٹرز کو حیران کر دیا، جس کے بعد پی سی بی حکام نے اسے طلب کیا۔ رپورٹ کے مطابق عدنان ایک آل راؤنڈر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.