Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں رقص، قوالی اور محفل نعت میں نوٹ نچھاور کرنے پر مقدمہ درج ہوگا

0

پنجاب حکومت نے مجرے، ڈانس پرفارمنس، قوالی نائٹ اور محفل نعت کے دوران قومی کرنسی نوٹ نچھاور کرنے کے عمل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومتی فیصلے کے مطابق رقص و موسیقی کی محفلوں کے ساتھ ساتھ قوالی نائٹس اور محافل نعت میں بھی کرنسی نوٹ نچھاور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوامی تقریبات کے دوران قومی کرنسی کے احترام اور ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.