ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، جس کے باعث شہری بدستور مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کراچی میں ایل پی جی 530 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم ایک گھنٹہ معطل رہنے کے بعد بحال
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت 600 روپے برقرار ہے، جبکہ کوئٹہ میں شہری 530 روپے اور پشاور میں 570 روپے فی کلو کے حساب سے ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آنے کے باعث فی کلو قیمت 600 سے 650 روپے تک برقرار رہنے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر ایل پی جی کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



